مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاستوں میں مانسون ایک بار پھر پوری طرح سرگرم ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں بھی آج تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں آئندہ تین دن تک وسیع پیمانے پر بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار رہے گا۔ دہلی-
این سی آر میں آج جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت تقریباً 26 سے 33 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ وہیں بہار اور جھارکھنڈ میں آندھی، گرج چمک اور تیز بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دہلی میں منگل کو کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، ایسے میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو اپنی پروازوں کا شیڈول پہلے چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ